ملالہ یوسف زئی اور پرویز مشرف کا ایدھی کیلئے نوبل انعام کا مطالبہ
Posted on July 9, 2016 By Majid Khan اہم ترین, لاہور, مقامی خبریں
Malala Yousafzai
لاہور (جیوڈیسک) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی اور سابق صدر پاکستان پرویز مشرف نے عبدالستار ایدھی کیلئے نوبل انعام کا مطالبہ کر دیا۔
ملالہ یوسف زئی کا کہنا ہے نوبل انعام کا حقدار عبدالستار ایدھی سے زیادہ کوئی نہیں ہو سکتا۔ آج پوری دنیا انسانیت کے ہیرو سے محروم ہو گئی ہے۔
دوسری طرف سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا ہے عبدالستار ایدھی کو نوبل انعام ان کی زندگی میں ہی مل جانا چاہیے تھا۔
عبدالستار ایدھی نوبل انعام کے مدر ٹریسا سے زیادہ مستحق تھے۔ ان کا کہنا تھا عبدالستار ایدھی کی وفات پاکستان کا بہت بڑا نقصان ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com