نیو یارک (جیوڈیسک) برطانوی مصور کا بنایا ہوا ملالہ یوسف زئی کا پورٹریٹ آج نیویارک میں نیلامی کے لئے پیش کیا جارہا ہےجس سے حاصل ہونے والی رقم بچیوں کی تعلیم پر خرچ کی جائے گی۔
’’گرل ریڈنگ‘‘ کے عنوان سے ملالہ یوسفزئی کا یہ پورٹریٹ 2013 میں برطانوی مصور جوناتھن ییو نے تخلیق کیا تھا۔ اس پورٹریٹ کی نیلامی آج ہوگی، نیویارک کے معروف نیلام گھر کرسٹیز کی ایسوسی ایٹ نائب صدر سارا پریٹچرڈ کا کہنا ہے کہ ملالہ ہوسفزئی کم عمر اور اور باوقار ہیں۔
ان کا عزم ان کی آنکھوں سے جھلکتا ہے اور اس سلسلے میں ان کا پورٹریٹ بہت واضح ہے،اس لئے نیلام گھر کی انتظامیہ کو امید ہے کہ ملالہ یوسفزئی کے اس پورٹریٹ کی نیلامی سے 60 سے 80 ہزار ڈالر تک رقم حاصل ہوجائے گی۔ اس نیلامی سے ملنے والی رقم کو بچیوں کی تعلیم کے لئے قائم کئے گئے ملالہ فنڈ میں جائے گی۔