ملالہ کے اسکول سمیت برطانیہ کے 8 اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی

Malala

Malala

برمنگھم (جیوڈیسک) برطانیہ کے مختلف شہروں کے 8 اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیوں کے بعد بند کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جن اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں ملی ہیں ان میں سے 6 اسکول برمنگھم جب کہ 2 گلاسکو میں ہیں۔ ان اسکولوں میں وہ اسکول بھی شامل ہے جس میں عالمی نوبل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسف زئی بھی زیر تعلیم ہیں۔

دھمکے آمیز فون کال کے بعد پولیس نے آٹھوں اسکولوں کو خالی کرالیا۔ پھر زیر تعلیم طلباکو جامہ تلاشی کے بعد کلاسوں میں جانے کی اجازت دے دی گئی۔ پولیس نے بم کی اطلاع کے بارے میں ملنے والی کال کی تحقیقات شروع کردی ہے۔