ملالہ یوسف زئی کی خودنوشت ”آئی ایم ملالہ“ آج شائع کی جائیگی۔ ملالہ نے لکھا ہے کہ ان ان کو اللہ تعالیٰ نے نئی زندگی اس لیے دی ہے کہ وہ لوگوں کے کام آئیں۔ پاکستان کی بہادر بیٹی ملالہ یوسف زئی گزشتہ سال 9 اکتوبر کو طالبان کے حملے میں زخمی ہوئی تھیں۔
انھیں سرجری کے لیے برطانیہ کے شہر برمنگھم منتقل کیا گیا تھا۔ ملالہ یوسف زئی نے ایک برطانوی صحافی کے اشتراک سے اپنی خود نوشت قلم بند کی ہے جس میں انھوں نے خود پر ہونے والے حملے اس کے پس منظر اور اپنی نجی زندگی کی تفصیلات بتائی ہیں۔
ملالہ نے لکھا ہے کہ حملے کے بارے میں انھیں کچھ یاد نہیں تاہم ان کی دوست نے بتایا کہ حملہ آورنے ان پر 3 گولیاں چلائیں۔ ملالہ یوسف زئی نے لکھا ہے کہ حملے سے کچھ مہینے پہلے سے ان کو دھمکیاں مل کرہی تھیں جس کے بعد وہ محتاط رہنے لگی تھیں۔
دھمکیاں ملنے کے بعد وہ رات کو گھر کی کھڑکیاں اور دروازے اچھی طرح بند کر کے سوتی تھیں۔ ملالہ یوسف زئی کی کتاب امریکا سمیت 22 ملکوں میں آج شائع کی جائے گی۔