نیویارک (جیوڈیسک) ملالہ یوسفزئی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون سے ملاقات۔ بان کی مون سے ملاقات میںملالہ یوسفزئی نے تعلیم کے لیے کوششیں تیز کرنے تبادلہ خیال کیا۔
بعد ازاں نیویارک میں اقوام متحدہ کے ملینیم ڈیولپمنٹ گولز کے حوالے سے منعقدہ تقریب “عمل کے پانچ سودن” سے خطاب کرتے ہوئے ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی آواز کی طاقت پریقین رکھنا چاہیے۔اسی طرح تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سوات میں دہشت گردی تھی ، لڑکیوں کو اسکول جانے کی اجازت نہیں دی جارہی تھی۔ 400 سےزیادہ اسکولوں کو تباہ کر دیا گیا تھا لیکن ہم نے میڈیا چینلز اورمختلف اخبارات کے ذریعے اپنے حق کےلیے آواز اٹھائی۔ بتایا کہ سوات میں کیا۔
ہورہاہے اور تبدیلی لے آئے۔ ملالہ نے نوجوانوں کو پیغام دیا کہ وہ جو مشکلات جھیل رہے ہیں اور جن مسائل کا شکارہیں انہیں بیان کریں تب ہی تبدیلی لاسکتے ہیں۔ اس سے پہلے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے بھی خطاب کیا۔