ملالہ یوسف زئی نائجیریا کے دارالحکومت ابوجا پہنچ گئیں

Malala Yousafzai

Malala Yousafzai

ابوجا (جیوڈیسک) لڑکیوں کی تعلیم کے لیے آواز بلند کرنے والی ملالہ یوسف زئی نائجیریا کے دارالحکومت ابوجا پہنچ گئیں۔ اپنے دورے کے دوران وہ نائیجیرین صدر سے بھی ملاقات کریں گی۔

اپنے پیغام میں ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ میں نائجیریا ان بہادر لڑکیوں کو خراج تحسین پیش کرنے آئی ہوں جنہوں نے تعلیم کے حصول اور اپنے خوابوں کی تعبیر کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔

ملالہ نے کہا کہ اپنی سالگرہ پر میری خواہش ہے کہ ہم ان تمام لڑکیوں کی آواز بنیں جو تعلیم حاصل نہیں کر سکیں۔ ملالہ کا کہنا تھا کہ ہمیں خوف، نفرت، تشدد اور غربت کے مقابلے میں طاقتور بننا ہو گا۔ تعلیم ، امن اور مساوات کے حصول کا راستہ طویل ضرور ہے، تاہم اگر ہم مل کر سفر کریں تو منزل حاصل کر سکتے ہیں۔