ملالہ یوسف زئی کو نوبل انعام ملنے پر الطاف حسین کی مبارکباد

Altaf Hussain

Altaf Hussain

کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ملالہ یوسف زئی کو’’دنیا بھر میں لڑکیوں کی تعلیم کیلئے کاوشیں ‘‘ کرنے پر ’’امن کا نوبل انعام ‘‘ ملنے پاکستانی قوم کو دلی مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے۔

کہ ملالہ یوسف زئی کو امن کے نوبل انعام سے نوازنے سے ثابت ہوگیا ہے کہ پاکستانی قوم اعتدال پسند ، روشن خیال ، ترقی پسند ، تعلیم یافتہ اور مہذب معاشرہ کی تشکیل کیلئے اپنے اندر بھر پور صلاحتیں رکھتی ہیں۔

اپنے ایک تہنیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ سوات میں ملالہ یوسف زئی کو بچیوں کی تعلیم کیلئے عملی کوششوں سے باز رکھنے کیلئے دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے نشانہ بنایا لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ملالہ یوسف زئی کی زندگی بچ گئی اوراس بہادر بچی نے صحت مند ہوکر دہشت گردوں کے خلاف اور تعلیم کو عام کرنے کیلئے جس جرات اور بہادری کا مظاہرہ کیا اس پر وہ نوبل انعام کی ہی حقدار تھی۔

انہوں نے کہا کہ ملالہ یوسف زئی کو امن کا انعام پاکستان کیلئے باعث فخر ہے اور پاکستانی قوم کیلئے خوشی کا باعث ہے جس پر سب کو سجدہ شکر ادا کرنا چاہئے۔ الطاف حسین نے امن کا نوبل انعام ملنے پر ملالہ یوسف زئی کو دل کی گہرائیوں سے زبردست مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ملالہ یوسف زئی نے ایک مرتبہ پھر پاکستانی قوم کو سر فخر سے بلند کردیا ہے۔

علاوہازیں الطاف حسین نے پنجاب کی تحصیل راجن پور میں دو بسوں کے درمیان ہولناک تصادم کے نتیجے میں متعدد افراد کی ہلاکت اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ او رافسوس کااظہا رکرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہلاک شدگان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

سوگواران کو صبرجمیل عطاکرے اور زخمی افراد کو جلد و مکمل صحت یابی عطا فرمائے ۔ جبکہ الطاف حسین نے صوبائی تنظیمی کمیٹی گلگت بلتستان دیا میر استور زون کے انچارج حاجی عبد العزیز کی والدہ محترمہ حاجرہ بیگم اور زون کے کارکن سعید اللہ کی والدہ محترمہ شنیبہ کے انتقال پر بھی گہرے دکھ اور افسو س کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔