پشاور (جیوڈیسک) ملالہ یوسفزئی کے نوبل پرائز جیتنے پر انکے آبائی علاقے میں بھی خوشیان منائی گئیں اور کیک کاٹے گئے۔ امن کا نوبل پرائز جیتنے پر ملالہ کے آبائی علاقے کے لوگوں میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی، لوگوں نے اک ساتھ جمع ہو کر خوشیاں منائیں اور کیک کاٹا گیا۔
اسکول ٹیچر محبوب خان نے بھی ملالہ یوسفزئی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ملالہ ایک ہونہار طالبہ تھی۔ جس نے ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا۔
علاقہ مکینوں نے بھی ملالہ کے نوبل انعام جیتنے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ دنیا بھر کے انتہا پسندوں کیلئے ایک پیغام ہے۔ دنیا میں ایسے لوگ بھی ہیں جو امن کیلئے کام کرتے ہیں۔