لندن (جیوڈیسک) دنیا کی کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ انہیں امن کا نوبل ایوارڈ جیتنے کی اُمید نہیں تھی۔ سوات میں سکول کی بچیوں نے خواب دیکھنا سکھایا۔ وہاں دہشت گردی کے طالبان ہی ذمہ دار ہیں۔
ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ برطانیہ میں رہنے کے باوجود دل پاکستان اور روح سوات میں ہے۔ وہ بہت جلد پاکستان آئیں گی۔ ملالہ یوسف زئی نے اعلان کیا کہ نوبل انعام کی رقم پاکستان میں بچوں کی تعلیم پر خرچ کریں گی۔ تمام توجہ بچوں کی تعلیم پر مرکوز ہے۔ خواہش ہے کہ پاکستان میں تمام بچوں کو تعلیم کی بہتر سہولتیں میسر ہوں۔ ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خدمت کرنا چاہتی ہوں۔
تمام سیاسی جماعتیں ملک کی خوشحالی کیلئے سوچیں۔ مسائل کے حل کیلئے تمام پارٹیوں کو ایک ہونا ہوگا۔ ملالہ یوسف زئی کی والدہ نے بتایا کہ انہیں گھر میں پیار سے بلی اور خوبانی کہہ کر پکارتے ہیں۔