ملالہ یوسف زئی سخاروف پرائز کے لیے نامزد

Malala Yousafzai

Malala Yousafzai

لندن (جیوڈیسک)پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی کو لڑکیوں کی تعلیم کے لیے جدوجہد کرنے پر سخاروف پرائز کے لیے نامزد کر دیا گیا۔ یورپ کے لئے لبرل اور ڈیمو کریٹس اتحاد کے گروپ نے ملالہ یوسف زئی کو اس پرائز کے لیے نامزد کیا۔ یورپی یونین کا سخاروف پرائز حقوق انسانی کا دفاع کرنے اور آزاد رائے کے حوالے سے دیا جاتا ہے۔

پرائز جیتنے والوں کو 65 ہزار ڈالر کی رقم بھی دی جاتی ہے۔ سخاروف پرائز پہلی بار 1988 میں جنوبی افریقا کے صدر نیلسن منڈیلا اور سوویت یونین کے اناطولی مارچنکو کو مشترکہ طور پر دیا گیا تھا۔ سال 2013 کے سخاروف پرائز دینے کی تقریب دسمبر کے پہلے ہفتے میں ہوگی۔