ملالہ یوسفزئی کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے سیمینارکا انعقاد

Malala Yousafzai

Malala Yousafzai

کوئٹہ (جیوڈیسک) میں ملالہ ڈے کے حوالے سے ملالہ یوسفزئی کی تعلیم کے لئے دی جانے والی قربانیوں اور جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف سیاسی جماعتوں اور طلبا تنظیموں کی خواتین رہنماں اور کارکنوں سمیت صحافیوں نے شرکت کی۔ کوئٹہ پریس کلب میں سیفما چیپٹر بلوچستان کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار میں فرزانہ رئیسانی اور طلعت رحمن سمیت دیگر شرکانے ملالہ یوسفزئی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملالہ ایک جدوجہد کا نام ہے۔

تعلیم کے لئے ملالہ جیسی قربانی شاید ہی کسی نے دی ہو۔ شرکا کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بھی بچیاں تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہیں بدقسمتی سے یہاں بھی مذہبی انتہا پسندی تو کہیں قبائلی رسم و رواج کی وجہ سے خواتین تعلیم کے حوالے سے شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔

گزشتہ دنوں سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی بم دھماکے میں سولہ ملالائیں شہید ہوگئیں مگر ان کا کوئی پرسان حال نہیں۔ شرکا نے مطالبہ کیا کہ حکومت سول سوسائٹی اور میڈیا بلوچستان میں تعلیم کے جدوجہد کرنی والی اور قربانیاں دینی والی بچیوں کے کردار کو اجاگر کرے۔