سوات (جیوڈیسک) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی ساڑھے 5 سال بعد والدین اور بھائی کے ہمراہ مینگورہ پہنچ گئیں، ملالہ یوسفزئی اپنے گھر پہنچنے پر آبدیدہ ہوگئیں۔
ملالہ یوسفزئی سخت سکیورٹی میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے سوات پہنچیں، ملالہ یوسفزئی اپنے اسکول بھی جائیں گی جہاں وہ اپنی سہلیوں سے بھی ملاقات کریں گی۔ وزیر مملکت مریم اورنگزیب بھی ملالہ یوسفزئی کے ہمراہ ہیں۔
یاد رہے کہ ملالہ یوسفزئی کو 9 اکتوبر 2012ء میں منصوبہ بندی کے تحت قتل کرنے کی کوشش کی گئی تھی لیکن دہشتگرد اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ انھیں شدید زخمی حالت میں برطانیہ پہنچایا گیا جہاں ان کا علاج کیا گیا۔
پوری دنیا میں ان پر حملے کے بعد شدید مذمت کی گئی۔ خواتین خصوصاً بچیوں کی تعلیم کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات اور ان کی بہادری کے صلے میں انھیں نوبل انعام سے بھی نوازا جا چکا ہے۔