سوات (جیوڈیسک) ملالہ یوسفزئی آج اقوام متحدہ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کریں گی۔ اقوام متحدہ نے انکے یوم پیدائش کو ملالہ ڈے قرار دے دیا ہے۔ سوات کی رہنے والی ملالہ بارہ جولائی کو پیدا ہوئیں۔ اس اجلاس میں دنیا بھر سے پانچ سو نوجوان شرکت کر رہے ہیں۔
ملالہ آج اپنی سولہویں سالگرہ کے دن خطاب میں دنیا بھر کے ممالک سے بچوں کو مفت تعلیم دینے کا مطالبہ کریں گی۔ وہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کو ایک درخواست دیں گی جس پر تیس لاکھ بچوں کے دستخط ہیں۔ ملالہ اقوام متحدہ کے دو ہزار پندرہ تک ہر بچے کے لئے تعلیم کے پروگرام کی علامت ہیں۔