ڈبلن (جیوڈیسک) ملالہ یوسفزئی کو بین الاقوامی ٹپے ریری امن ایوارڈ سے نوازا گیا ہے، ملالہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم پر عزم اور تعلیم سے محبت کرنے والی ہے، قلم اور کتاب کی طاقت پر یقین رکھتی ہوں۔ ڈبلن میں پاکستانی سفارت خانے سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ملالہ یوسف زئی کو آئر لینڈ کے صوبے ٹپے ریری (Tippy Rary)میں اسی کے نام سے منسوب بین الاقوامی امن ایوارڈ سے نوازا گیاہے۔
ایوارڈ دینے کی تقریب میں آئر لینڈ کے وزیر مملکت برائے تجارت اور دو سو اہم مہمانوں نے شرکت کی۔ ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ وہ دنیا بھر میں تعلیم کے فروغ کا پیغام عام کریں گی، اور جلد پاکستان جائیں گی۔انہوں نے آئر لینڈ کے لوگوں کو پاکستان اور وادی سوات دیکھنے کی بھی ترغیب دی۔