نیو یارک (جیوڈیسک) امریکی جریدے ٹائمز نے پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی اور صدر باراک اوباما کی بیٹی مالیا کو سال دو ہزار تیرہ کے بااثر نوجوانوں کی فہرست میں شامل کر لیا۔
جریدے ٹائمز کی سال دو ہزار تیرہ کی فہرست میں ملالہ یوسف زئی ساتویں پوزیشن پر ہیں۔ میگزین لکھتا ہے حملے کے بعد ملالہ نے لڑکیوں کی تعلیم کے لیے بھرپور آواز اٹھائی۔ میگزین نے صدر باراک اوباما کی بڑی بیٹی مالیا کو پندرھویں نمبر پر رکھا ہے۔ والد کی دوسری بار امریکی صدر کی حیثیت سے حلف برداری میں شریک مالیا اور ساشا نے عام بچوں سا مظاہرہ کیا۔
نیوزی لینڈ کی راک سٹار سترہ سالہ Lorde دنیا کے بااثر نوجوانوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں۔ امریکی جریدہ ہر سال ایسے نوجوان گلوکاروں، کھلاڑیوں اور ٹیکنالوجی میں ماہر نوجوانوں کی فہرست جاری کرتا ہے جو اپنے کام کی وجہ سے پوری دنیا میں شہرت حاصل کر لیں۔