ملالہ یوسفزئی کا روہنگیا مسلمانوں پر تشدد کے خاتمے کا مطالبہ
Posted on September 5, 2017 By Majid Khan اسلام آباد, اہم ترین, مقامی خبریں
Malala Yousufzai
اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان کی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام اور تشدد کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔
میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی پر ملالہ یوسفزئی کا بھی بیان سامنے آیا ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جب بھی میں خبریں دیکھتی ہوں تو میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار پر میرا دل ٹوٹ جاتا ہے۔
ملالہ یوسف زئی نے اپنے ایک پیغام میں مطالبہ کیا ہے کہ روہنگیا میں تشدد کا خاتمہ کیا جائے۔
انھوں نے کہا کہ دیگر ملکوں اور میرے وطن پاکستان کو بنگلا دیش کی پیروی کرتے ہوئے روہنگیا مسلمانوں کو خوراک، گھر اور تعلیم تک رسائی فراہم کرنی چاہیے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com