لندن (جیوڈیسک) ملالہ یوسف زئی نے چارسدہ میں یونیورسٹی پر حملے کی شدید مذمت کی ہے، ملالہ نے حکومت سے تعلیمی اداروں کو مکمل تحفظ فراہم فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔
ملالہ کا کہنا تھا کہ باچا خان یونی ورسٹی پر حملہ انتہائی قابل مذمت ہے، غمزدہ خاندانوں اور یونی ورسٹی کے طلبہ و طالبات کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہوں۔ ملالہ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تعلیمی اداروں کو مکمل تحفظ دیا جائے۔