پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) حکومت کی جانب سے سیاحتی مقامات کھولنے کے اعلان کے بعد ڈھائی ماہ سے بند مالم جبہ ریزورٹ کو بھی سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا۔
حکومت کے طرف سے اعلان کے بعد سطح سمندر سے 9200 فٹ بلندی پر واقع مالم جبہ ریزورٹ کو بھی سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا ہے، سیاحتی مقامات بند ہونے سے جہاں شہری ذہنی باؤ کا شکار ر ہے وہیں ہوٹل اور سیاحتی انڈسٹری کو بھی نقصان پہنچا۔
مالم جبہ ریزورٹ کھلنے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی اسپورٹس خیبر پختونخوا اسفندیار خان کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ حالات نارمل ہو گئے، وزیر اعظم پاکستان بھی چاہتے ہیں کہ سیاحت کو فروغ ملے۔
عالمی وبا کورونا کے کسیز میں کمی آنے اور سیاحت کھلنے کے بعد مالم جبہ کے رونقیں بحال ہو گئی ہیں اور ملک بھر کے سیاحوں نے بھی اس حسین وادی کا رخ کرلیا ہے۔
سیاحوں نے بھی مالم جبہ کو کھولنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔