لندن (جیوڈیسک) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ عالمی پیمانے پر ملیریا کے خلاف کی جانے والی کوششوں کے نتیجے میں اس مرض کے ہاتھوں مرنے والوں کی تعداد نصف ہو گئی ہے۔
رپورٹ میں پاکستان کو مشرقی بحیرہ روم کے خطے میں شامل کیا گیا ہے، اور وہاں بھی 2000 کے بعد سے ملیریا سے ہونے والی اموات کی شرح آدھی رہ گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس خطے میں ملیریا سے ہونے والی اموات کی تعداد 2000 میں 2166 تھی، جو 2013 میں کم ہو کر 1027 رہ گئی۔ خطے کے دو سب سے متاثرہ ملکوں میں سوڈان اور پاکستان شامل ہیں، جہاں اس خطے کی 90 فیصد اموات واقع ہوئیں۔