ملیریا کے خاتمے کیلئے ویکسین تیار کرنے میں کامیابی

Malaria

Malaria

لاہور (جیوڈیسک) ایک طبی جریدے پلاس میڈیسن کے ایک مضمون کے مطابق محققین نے ملیریا کے لیے بنائی گئی ویکسین آر ٹی ایس ایس کو خاصا کارآمد قرار دیا ہے۔

ابتدائی تحقیق میں اسی فیصد کامیاب نتیجے پر دوا ساز کمپنی گلیکسو سمِتھ کلائین نے یورپی میڈیسن اتھارٹی کو درخواست دی ہے کہ ملیریا کی آر ٹی ایس ایس ویکسین کو بین الاقوامی سطح پر استعمال کی اجازت دی جائے۔

یہ اِس نہج تک پہنچنے والی پہلی ملیریا کی ویکسین ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ دو ہزار پندرہ تک اِسے استعمال کیا جائے۔ افریقی ممالک میں ملیریا میں مبتلا نومولود بچوں میں اس ویکسین کے استعمال کے بعد بیماری میں ایک چوتھائی کمی آئی ہے۔