ملیشیا میں فضائی آلودگی خطرے کی سطح پر ، ایمرجنسی نافذ

Malaysia

Malaysia

کوالالمپور (جیوڈیسک) کوالالمپور ایمرجنسی انڈونیشیا کی طرف سے آنے والے دھوئیں کے بادلوں کی وجہ سے نافذ کی گئی: وزیر ماحولیات

ملیشیا نے اپنی جنوبی ریاست جوہور کے دو حصوں میں فضائی آلودگی کے باعث ایمرجنسی کا نفاذ کر دیا ہے۔ یہ ایمرجنسی انڈونیشیا کی طرف سے آنے والے دھوئیں کے بادلوں کی وجہ سے نافذ کی گئی ہے جس کے باعث ملیشیا میں فضائی آلودگی خطرے کی سطح تک پہنچ گئی ہے۔

ملیشیا میں قدرتی وسائل اور ماحولیات کے وزیر جی پالنیول نے ایک بیان میں کہا کہ ایمرجنسی کے نفاذ کا حکم، ملیشیا میں گذشتہ 16 برسوں میں فضائی آلودگی کی ریکارڈ سطح تک آنے کے بعد صادر کیا گیا۔اس سے قبل سنگاپور میں بھی فضائی آلودگی گذشتہ جمعے سے لے کر اتوار یعنی تیسرے دن تک ریکارڈ ترین درجے پر نوٹ کی گئی۔ انڈونیشیا نے ہنگامی بنیادوں پر جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے ہیلی کاپٹرز کا انتظام کیا ہے تاکہ آگ کے شعلوں پر بارش برسائی جا سکے۔