ملائیشیا کے طیارے کی آخری ٹرانسمیشن 8 مارچ کو 1 بجکر 30 منٹ پر آئی

Malaysian Aircraft

Malaysian Aircraft

کوالا لمپور (جیوڈیسک) لاپتا ملائیشین طیارے کی آخری ٹرانسمیشن مقامی وقت کے مطابق 8 مارچ کو1بج کر 30 منٹ پرآئی۔ اس سے اگلے 30منٹ میں ٹرانسمیشن بند ہوگئی۔

ملائیشن ایرلائن کے حکام کاکہناہے کہ گمشدہ طیارے سے موصول ہونے والے آخری کلمات ممکنہ طور پر معاون پائلٹ نے اداکیے۔ ملائیشیا کے ائیرلائن حکام نے پریس کانفرنس میں بتایاکہ 10 دن قبل لاپتہ ہونے والے ملائیشین طیارے سے موصول ہونے والے آخری کلمات ممکنہ طور پر معاون پائلٹ نے اداکیے۔

، جس کے بعد طیارے کا اہم سگنلنگ سسٹم بند کر دیا گیا، طیارے کاائیر کرافٹ کمیونیکیشن ایڈریسنگ اینڈ رپورٹنگ سسٹم آخری بار ایک بج کر 7 منٹ پر بند ہوا اور امکان ہے کہ اگلی ٹرانسمیشن اس کے 30منٹ بعد بند کردی گئی۔