ملائیشیا (جیوڈیسک) بورنیو جزیرے کے ایک دریا میں گنجائش سے زیادہ مسافروں سے بھری ہوئی ایک کشتی چٹان سے ٹکرانے کے بعد ڈوب گئی، 21 افراد لاپتہ ہوگئے۔ کولالمپور ملائیشیا میں کشتی ڈوبنے سے 21 افراد لاپتہ ہوگئے جبکہ 181 افراد کو مقامی دیہاتیوں نے زندہ بچا لیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کے دور دراز علاقہ استوائی بورنیو جزیرے کے ایک دریا میں گنجائش سے زیادہ مسافروں سے بھری ہوئی ایک کشتی چٹان سے ٹکرانے کے بعد ڈوب گئی۔
پولیس کے مطابق حادثے کے بعد اکیس افراد لاپتہ ہوگئے جن کے بارے میں خیال ہے کہ وہ زیر آب کشتی کے اندر پھنسے ہوئے ہیں جبکہ تقریبا 180 لوگوں نے تیر کر جان بچائی اور اس سلسلے میں ساحل کے قریب دیہات کے لوگوں نے ان کی مدد کی۔ حکام کے مطابق کشتی میں گنجائش سے تین گنا زیادہ افراد سوار تھے اور کاشتکاری کے سالانہ چھٹیوں پر اپنے آبائی علاقوں میں جا رہے تھے۔