ملائشیا:دو ماہ قبل لاپتا ہونیوالے مسافر طیارے کا سٹیلائٹ ڈیٹا جاری

Malaysian Plane

Malaysian Plane

کوالالمپور (جیوڈیسک) ملائیشین حکام نے دو ماہ قبل لاپتا ہو جانے والے مسافر طیارے کا سٹیلائٹ ڈیٹا جاری کر دیا ہے۔

سٹیلائٹ ڈیٹا 47 صفحات پر مشتمل ہے، ڈیٹا کے ذریعے گمشدہ طیارے کی تلاش میں نئی پیش رفت کا امکان ہے۔

ایم ای 370 طیارہ کوالالمپور سے بیجنگ جاتے ہوئے بحر ہند میں گر کر تباہ ہو گیا۔8 مارچ کو لاپتا ہوجانے والے طیارے میں 239 افراد سوار تھے۔