ملائیشیا میں عام انتخابات 5مئی کو کرانے کا اعلان

Malaysia

Malaysia

کوالالمپور (جیوڈیسک)ملائیشیا کی حکومت نے آئندہ ماہ ملک میں عام انتخابات کا اعلان کردیا۔ ملائیشیا کے وزیراعظم نجیب رزاق نے گذشتہ ہفتے پارلیمنٹ تحلیل کردی تھی۔ بدھ کو ملائیشین الیکشن کمیشن کے چیئرمین عزیز یوسف نے اعلان کیا ہے۔

عام انتخابات 5 مئی کو منعقد ہونگے جبکہ الیکشن کیلئے مہم کا آغاز20اپریل سے ہوگا۔ ملائیشیا میں 1957 سے یونائیٹڈ ملائے نیشنل آرگنائزیشن( یو ایم این او) پارٹی کی حکومت مختلف دوسری پارٹیوں کے اتحاد سے چلی آرہی ہے۔

تاہم اس مرتبہ اس جماعت کو کرپشن، اقربا پروری اورنوکر شاہی کے تسلط کے خاتمے کے وعدے پورے نہ کرنے پر زبردست عوامی مخالفت کا سامنا ہے تاہم یو ایم این او کو ملائیشیا میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والی اقلیتی برادریوں اور اکثریت کے درمیان ہم آہنگی و مساوات قائم رکھنے کا کریڈٹ جاتا ہے۔