ملائیشیا :سابق سفیر اور وزیر اعظم کے چیف آف سٹاف ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق

Helicopter Crash

Helicopter Crash

کوالالمپور (جیوڈیسک) ملائشیا میں شادی کی تقریب سے واپسی پر ہیلی کاپٹر تباہ ہوگیا ، سابق سفیر اور وزیر اعظم کے چیف آف سٹاف جمال الدین سمیت چھ افراد جاں بحق ہوگئے۔

دارالحکومت کوالالمپور کے قریب ہیلی کاپٹر فضا میں ہی تباہ ہوگیا ۔ حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر میں وزیر اعظم نجیب رزاق کی بیٹی کی شادی سے مہمانوں کو واپس لایا جا رہا تھا۔

جاں بحق ہونے والوں میں وزیر اعظم کے چیف آف سٹاف اور امریکا کے سابق سفیر جمال الدین بھی شامل ہیں۔ ملائیشین وزیراعظم نے حادثے کی فوری تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔