ملائیشیا (جیوڈیسک) ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کو غبن کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا، ان پر اسٹیٹ انوسٹمنٹ فنڈ میں کروڑوں ڈالر کی کرپشن اور منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں، نجیب کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
اینٹی کرپشن یونٹ کے اہلکاروں نے نجیب رزاق کو ان کے گھر سے حراست میں لے لیا، سابق وزیر اعظم پر اسٹیٹ انوسٹمنٹ فنڈ میں اربوں ڈالر کی کرپشن کا الزام ہے، نجیب رزاق کے خلاف امریکہ میں بھی منی لانڈرنگ کے کیسز زیر سماعت ہیں، امریکی حکام کے مطابق ملائیشیا سے ایک ارب ڈالر امریکہ میں نجیب رزاق کے مبینہ اکاؤنٹس میں ٹرانسفر ہوئے۔
سابق ملائیشین وزیر اعظم ان الزامات کی تردید کرتے رہے ہیں، اس سے پہلے نجیب رزاق کی متعدد رہائش گاہوں پر چھاپے کے دوران کروڑوں ڈالر مالیت کے زیورات، قیمی اشیاء اور غیر ملکی کرنسیاں برآمد ہوئی تھیں۔