کوالالمپور (جیوڈیسک) کرپشن کے الزامات پر ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیت رزاق کے بیرون ملک سفر کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائیشیا کے امیگریشن ڈیپارٹمنٹ حالیہ انتخابات میں شکست سے دوچار ہونے والے سابق وزیراعظم نجیب رزاق اور ان کی اہلیہ کے ملک چھوڑنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کیے جانے پر نجیب رزاق نے نے کہا کہ کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ بیرون ملک چھٹیوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے اور انہیں آئندہ ہفتے ہی واپس آنا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ پہلے ہی یہ بتا چکے تھے کہ امیگریشن ڈپارٹمنٹ انہیں اور اہل خانہ کو بیرون ملک روانگی کی اجازت نہیں دے گا۔ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نے کہا کہ وہ امیگریشن حکام کی ہدایات کا احترام کرتےہیں اور اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ملک میں ہی رہیں گے۔