کوالالمپور (جیوڈیسک) ملائیشیا کے حکام نے ملک میں پابند شریعت عملہ متعارف کرانے والی ’’رایانی ایئر‘‘ کی پروازوں پرپابندی عائد کردی ہے۔
ملائیشیا کی فضائی ایمرجنسی سروس ’’ ڈی سی اے‘‘ نے رایانی ایئرلائن کو آپریشنل پروازوں کے لیے دیا گیا پرمٹ واپس لے لیا جس کی وجہ بتاتے ہوئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کمپنی کی جانب سے فضائی سفر کے لیے ضروری قواعد کی پابندی نہیں کی گئی بلکہ فضائی سفری اصولوں کی خلاف ورزی بھی کی گئی ہے۔
ایمرجنسی سروسز کے ڈائریکٹر جنرل ازھر الدین عبدالرحمان کا کہنا تھا کہ فضائی مسافروں کی سلامتی ان کی اولین ترجیح ہے جب کہ مسافروں کی جانب سے کمپنی کی پروازوں میں تاخیر اور عین وقت پر پرواز کی منسوخی جیسی شکایات بھی سامنے آئی تھیں جس کی بنا پر رایانی ایئر کی پروازوں پر پابندی عائد کی گئی۔