پرتھ (جیوڈیسک) ملائیشیا کے لاپتہ طیارے ایم ایچ 370 کی تلاش میں حصہ لینے والی ٹیم کا کہنا ہے کہ سمندر میں تلاش کے لئے مزید گہرائی میں لے جائے جانے والے آلات استعمال کرنے پر غور کر رہے ہیں۔
آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں پریس کانفرنس میں حکام کا کہنا تھا کہ سمندر میں 40 لاکھ مربع کلو میٹر سے زائد علاقے میں لاپتہ طیارہ تلاش کیا گیا۔ لیکن بدقسمتی سے کچھ بھی نہ مل سکا۔آسٹریلیا کے نائب وزیراعظم وارن ٹروس نے کہا طیارے کی تلاش کرنے والی ٹیم ایسے استعمال کرنے پر آلات پر غور کررہی ہے، جو منی سب بلیو فن 21 سے زیادہ سمندر کی گہرائی میں جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ کینبرا میں بدھ کو اجلاس میں طیارے کے راستے سے متعلق تمام ڈیٹا پر تجزیہ کیا جائے گا۔