ملائیشیا کے لاپتہ طیارے کی تلاش، آبدوز بھیجنے کا فیصلہ

Submarine

Submarine

پرتھ (جیوڈیسک) لاپتا ملائیشین طیارے کی تلاش کو 38 روز ہوگئے ، تلاش کر نے والوں کا کہنا ہے کہ اب گہرے سمندر میں آبدوز بھیجنے کا وقت آگیا ہے۔

پرتھ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سرچ آپریشن کے سربراہ ائیر مارشل انگس ہوسٹن کاکہناتھا کہ لاپتا ملائیشین طیارے کی تلاش کو 38 روز ہوگئے ہیں ، تاہم کوئی سراغ نہ مل سکا۔

اب زیر آب تلاش کاوقت آگیا ہے ، جس کے لیے بلیو فن 21 آبدوز آج تلاش کے مقام پر بھیجی جائے گی۔ آبدوز زیر آب ممکنہ طورپر بلیک باکس سے آنے والے سگنلز کی معلومات حاصل کریگی۔

انہوں نے بتایا کہ لاپتہ طیارے کی تلاش کے علاقے سے تیل ملاہے ، جس کے ٹیسٹ میں ایک دو دن لگ سکتے ہیں۔