کوالالمپور (جیوڈیسک) ملائشیا کے لاپتا طیارے کی تلاش ، تیسرے ہفتے میں داخل ہو گئی، جنوبی بحر ہند میں نظر آنے والے طیارے کے ممکنہ ملبہ کے بعد ،چین نے اپناامدادی بحری جہاز ڈریگن اس جانب روانہ کر دیا۔چین کا ریسرچ آئس بریکر ایک ہفتے پہلے بھی اس مقام سے گزرا تھا تاہم وہاں سے کچھ نہیں ملا تھا، اب آسٹریلیا کی جانب سے نشاندہی کے بعد اسے دوبارہ مشتبہ مقام کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے،آئس بریکر پر عملے کے 87 افراد سوار ہیں جو اس مشن میں حصہ لیں گے۔
چینی بحریہ کے 5 بحری جہاز بھی لاپتہ طیارے کی تلاش میں مصروف ہیں۔ آسٹریلیا نے لاپتا طیارے کی جنوبی بحرِہند میں ممکنہ ملبے کی تلاش کا کام دوبارہ شروع کردیا ہے، تلاش کی اس عالمی مہم میں پانچ فوجی طیاروں سمیت آسٹریلوی فضائیہ کے دو پی تھری اوریئن طیارے بھی حصہ لے رہے ہیں۔ادھر کوالالمپور نے پنٹاگون سے زیر سمندر کھوج لگانے والے آلات کی مدد بھی مانگ لی ہے۔