ملائیشیا (جیوڈیسک) ملائیشین موٹو جی پی کا ٹائٹل اطالوی رائیڈر نے جیت لیا، حادثے کا شکار ہو کر گیارہویں نمبر پر آنے کے باوجود مارک مارکوئز ہی عالمی چیمپئن قرار پائے۔ حادثات نے ایونٹ کو سنسنی خیز بنا دیا۔
ملائیشیا کے سیپینگ کے گیلے ٹریک پر موٹر سائیکل ریس شروع ہوئی۔ خطروں کے کھلاڑیوں نے خوب جوش جذبہ دکھایا۔ پہلا حادثہ عالمی چیمپئن بن جانے والے مارک مارکوئز کو پیش آیا جس سے وہ اپنی برتری برقرار نہ رکھ سکے۔
ایونٹ میں گیارہویں نمبر پر آئے، موٹو تھری کیٹگری کا آغاز ہوا ، نامور موٹر سائیکلسٹ ویلینٹینو روسی اور جورج لورینزو سمیت بڑے بڑوں کی پھرتیاں بے کار گئیں۔
اٹلی کے ڈووی زیوسو نے میدان مارلیا۔ غیر معروف رائیڈر نے مقررہ فاصلہ بیالیس منٹ اور ستائیس اعشاریہ تین تین تین سیکنڈ میں طے کر ٹریک اور جیت میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔
تیز رفتاری اور جیت کے جنون نے ریس کو خوفناک بنا دیا۔ ایک رائیڈر کی ٹکر اور پھر ایک کے بعد ایک حادثے سے ملائیشین موٹو جی پی کی ریس سنسنی خیز بنی رہی۔