ملائیشین پام آئل 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

Palm Oil

Palm Oil

کوالالمپور (جیوڈیسک) ملائیشیا کے پام آئل کے نرخ گزشتہ 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر آ گئے ، برسا ڈرائیویٹیو ایکس چینج میں آئندہ سال جنوری کے لئے پام آئل کے کنٹریکٹ ایک فیصد اضافے کے ساتھ 2768 رنگٹ (666 ڈالر) فی ٹن میں طے ہوئے۔

انٹر ٹریڈ میں پام آئل کے دام 2778 رنگٹ فی ٹن تک گئے ، مذکورہ شرح اس سال اپریل میں پام آئل کے نرخوں میں اضافے کے بعد سے بلند ترین ہے۔