کیف (جیوڈیسک) ملائیشیا کے مسافر طیارے کو میزائل لگنے کے بعد کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔ اس وڈیو میں ایک طیارے میں آگ لگی ہوئی نظر آتی ہے۔
جمعرات کو ملائیشیا کا مسافر طیارہ یوکرین میں میزائل لگنے سے تباہ ہو گیا تھا۔ اس واقعے میں عملے کے پندرہ ارکان سمیت دو سو پچانوے افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے الزام عائد کیا ہے۔
کہ ملائیشین طیارے کو تباہ کرنے والا میزائل روس سے یوکرین لایا گیا۔ شواہد یوکرین کے روس نواز باغیوں کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔ یوکرین کی حکومت نے بھی ایک مبینہ وڈیو جاری کی تھی جس سے پتا چلتا ہے کہ باغیوں نے اس جہاز کو میزائل سے نشانہ بنایا۔