کوالالمپور (جیوڈیسک) ملائیشیا کے وزیر اعظم نجیب رزاق نے بڑے پیمانے پر ہونے والے عوامی احتجاج کے بعد استعفیٰ دینے سے انکار کرتے ہوئے قومی اتحاد کی اپیل کی ہے۔
دوسری جانب سینکڑوں حکومت مخالف مظاہرین نے 2روز سے جاری احتجاج کے دوران گزشتہ شب بھی سڑکوں پر گزاری۔
وزیراعظم نجیب رزاق نے کہا کہ اب تک ہم نے جو بنایا ہے اسے کسی کو تباہ و برباد نہیں کرنے دینگے۔ انہوں نے قوم سے متحد ہونے کی بھی اپیل کی۔