کوالالمپور (جیوڈیسک) ملائشیا کی انسداد دہشت گردی پولیس نے ملک میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں 19افرادکو حراست میں لے لیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ملائشین پولیس کا کہنا ہے
ملائشیا کی انسداد دہشت گردی پولیس نے ملک میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں 19افرادکو حراست میں لے لیا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق ملائشین پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد عراق اور شام میں میں سرگرم شدت پسند تنظیم ’’داعش‘‘کی طرز پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
ملائشیا کی انسداد دہشت گردی فورس کے ڈپٹی پولیس چیف نے بتایا کہ شدت پسند کارخانوں اور نائٹ کلبوں پر حملوں کی منصو بندی کر رہے تھے ۔اور انہوں نے اپنے منصوبوں کا اعتراف کر لیا ہے۔