ملائیشین طیارے سے متعلق ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی

Malaysian Aircraft

Malaysian Aircraft

ملائیشیا (جیوڈیسک) ملائیشیا کے ایک اخبار نے ائیر ایشیا کے تباہ ہونے والے جہاز سے متعلق ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کی ہے۔ جس کے مطابق ایک سو باسٹھ افراد کو سنگاپور لیجانے والے مسافر طیارے کو جس وقت حادثہ پیش آیا اس وقت جہاز کا کپتان اپنی نشست پر موجود نہیں تھا۔

جہاز کو پائیلٹ اڑا رہا تھا۔ جہاز بےقابو ہو کر تیزی سے نیچے گرنے لگا تو کپتان بھی کاک پٹ میں پہنچ گیا۔ جہاں اس نے جہاز کو کنٹرول کرنے کی بےحد کوشش کی مگر ناکام رہا۔

رپورٹ کے مطابق طیارے کی خرابی دور کرنے کیلئے پائیلٹ نے سسٹم کو ری سیٹ بھی کیا۔ رپورٹ کے مطابق جہاز میں تکنیکی خرابی کی نشاندہی کی جا چکی تھی۔