ملائشین لاپتہ طیارے کا ملبہ مل گیا، آسٹریلوی میرین کمپنی کا دعویٰ

Malaysian, planes

Malaysian, planes

کوالالمپور (جیوڈیسک) ایک آسٹریلوی میرین کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ اسے ملائشین لاپتہ طیارے کا ملبہ مل گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ آسٹریلین میرین ایکسپلوریشن کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کو گزشتہ ماہ لاپتہ ہونے والے ملائیشین جہاز کا ملبہ بحر ہند کی موجودہ تلاش کی جگہ سے پانچ ہزار کلو میٹر دور خلیج بنگال سے مل گیا ہے۔

ایڈیلیڈ بیسڈ جیوریزونینس نے کہا ہے کہ اس نے گزشتہ ماہ دس مارچ کو اپنے طور پر ملائیشین لاپتہ طیارے کی تلاش شروع کی تھی اور اس کو اب طیارے کی موجودہ تلاش کی جگہ سے پانچ ہزار کلو میٹر دور خلیج بنگال سے طیارے کا ملبہ مل گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ آٹھ مارچ کو ملائیشیا کی فضائی کمپنی کی پرواز ایم ایچ 370 جس پر 329 افراد سوار تھے کوالالمپور سے بیجنگ جاتے ہوئے لاپتہ ہو گئی تھی۔