ملائیشین طیارہ ممکنہ طور پر یوکرائن باغیوں کے ہاتھوں نشانہ بنا، امریکا

America

America

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی انٹیلی جنس حکام کا کہنا ہے کہ مشرقی یوکرین میں ملائیشین مسافر طیارہ ممکنہ طور پر باغیوں کے ہاتھوں غلطی سے نشانہ بنا، تاہم حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

امریکی انٹیلی جنس کی رپورٹ کے مطابق طیارے گرانے میں روس براہ راست ملوث نہیں، تاہم حتمی طور پر یہ نہیں کہا جا سکتا کہ طیارے کو روس نواز باغیوں نے ہی نشانہ بنایا۔

ملائیشین طیارے کو روسی ساختہ ایس اے الیون میزائل سے گرایا گیا، دوسری جانب طیارے کے دوسو مسافروں کی لاشیں نیدرلینڈز پہنچا دی گئی ہیں، نیدرلینڈز کے نائب وزیراعظم نے پریس کانفرنس میں لاشیں پہنچنے کی تصدیق کی ہے