کوالالمپور (جیوڈیسک) ملائیشین حکام نے لاپتہ ملائیشین طیارے ایم ایچ 370 کی گمشدگی میں ملوث ہونے کے شبے پر القاعدہ سے تعلق رکھنے والے 11 ملزمان کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
ملائیشیا کے انسداد دہشت گردی ڈویژن کے افسر کے مطابق کوالالمپور اور ریاست کیڈا سے پچھلے ہفتے گرفتار کیے گئے ملزمان کا تعلق القاعدہ سے جڑی نئی دہشتگرد تنظیم سے ہے اور یہ افراد مسلم ممالک میں دہشت گرد کارروائیوں کی تیاریاں کررہے تھے۔
حکام کے مطابق بین الاقوامی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئے اور ایم آئی 6 کی درخواست پر ان ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان کی عمریں 22 سے 55 برس کے درمیان ہیں۔