ملائیشین پروازایم ایچ 370 کی تلاش کا علاقہ تبدیل

Malaysians

Malaysians

کوالالمپور (جیوڈیسک) ملائشین ایئرلائن کی پرواز MH370 کی تلاش کا علاقہ آج تبدیل کر دیا گیا ہے۔ آسٹریلوی حکام کے مطابق تلاش کے علاقے کی تبدیلی نئی قابل بھروسہ معلوماتملنے کے تناظر میں کی گئی ہے۔ جس علاقے میں ملبہ تلاش کرنے کی کوشش کی جا ری ہیں۔

وہ سابقہ علاقے سے 1100 کلومیٹر شمال مشرق کی دوری پر ہے۔ ملائیشیا کے لاپتا طیارے کی تلاش جاری ہے، 4 جہاز اور 6 بحری بیڑے حصہ لے رہے ہیں،آسٹریلوی میری ٹائم سیفٹی اتھارٹی کے مطابق یہ فیصلہ راڈار سے ملنے والے ڈیٹا کے مسلسل تجزیے کے بعد کیا گیا ہے۔ نئے تجزیے کے مطابق جہاز سابق اندازوں کے مقابلے میں زیادہ رفتار سے پرواز کر رہا تھا۔