لاہور (جیوڈیسک) ملائیشین ہاکی ٹیم نے آئندہ ماہ نومبر میں پاکستان میں ہاکی سیریز کھیلنے کا عندیہ دیدیا۔ رپورٹس کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ملائیشیا کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی جس پر ملائیشین ہاکی فیڈریشن نے آئندہ ماہ پاکستان آنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔
سلطان جوہر کپ کے دوران سیکرٹری پی ایچ ایف رانا مجاہد علی نے ملائیشیا کا دورہ کیا اور ملائیشیا ہاکی فیڈریشن کے صدر پرنس عبداللہ سے ملاقات کی جس میں انہیں اپنی ٹیم پاکستان بھجوانے کی باقاعدہ دعوت دی جس پر انہوں نے آئندہ ماہ پاکستان آکر تین سے چار میچ لاہور میں کرانے پر رضامندی ظاہر کر دی۔
اس دورے کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بھارتی ہاکی فیڈریشن سے رابطہ کرکے انہیں ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر سیریز کی پیشکش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔