مالدیپ: عدالت میں پیشی کے دوران پولیس کا سابق صدر پر تشدد
Posted on February 24, 2015 By Geo4 Webmaster بین الاقوامی خبریں
Maldives
مالے (جیوڈیسک) سینتالیس سالہ محمد نشید پر دو ہزار بارہ میں اعلی عدالت کے جج کو غیر قانونی طور پر گرفتار کرانے کا الزام ہے۔
دارالحکومت مالے میں عدالت میں پیشی کے دوران محمد نشید میڈیا سے بات کرنا چاہتے تھے کہ پولیس نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔
ویڈیو میں پولیس اہلکاروں کو انہیں گھسیٹے ہوئے عدالت میں لے جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ عدالت نے سابق صدر کی ضمانت منسوخ کر دی ہے۔
واقعے پر اپوزیشن جماعتیں شدید احتجاج کر رہی ہیں۔