مالے (جیوڈیسک) مالدیپ کے دارالحکومت میں پانی کے پلانٹ میں آگ لگنے کے بعد پورے ملک میں پینے کے پانی کی فراہمی شدید متاثر ہوئی ہے۔
بھارت کی جانب سے مالدیپ کو پینے کا پانی فراہم کیاجارہا ہے۔ مالدیپ کے دارالحکومت مالے میں پینے کے صاف پانی کے پلانٹ میں آگ لگنے سے شہر میں پانی کی فراہمی معطل ہے۔
پانی کی قلت کے سبب ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ مالدیپ نے پڑوسی ممالک سے پینے کا پانی فراہم کرنے کی اپیل کی ہے جس کے بعد نئی دیلی سے پینے کا 20 ٹن پانی مالے بھجوایا گیا ہے۔