واشنگٹن(جیوڈیسک)امریکہ نے مالدیپ میں فوجی اڈوں کے قیام کو خارج ازامکان قرار دیدیا۔ امریکا نے مالدیپ میں فوجی اڈوں اور فوجیوں کے مستقل قیام کو خارج از امکان قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ مالدیپ کے ساتھ سٹیٹس آف فورس ایگری منٹ پر بات چیت ہو رہی ہے اور بہت جلد اس معاہدے پر دستخط کر دیئے جائیں گے۔
یہ بات امریکہ سے جنوبی اور مشرقی ایشیا کے لئے نائب وزیر خارجہ رابرٹ بلیک نے ایک بھارتی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ بھی ایس او ایف اے پر صلاح ومشورہ کیا جا چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ مالدیپ میں مستقل فوجی اڈوں کے قیام کے حوالے سے کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔ فوجی معاہدے کا مقصد امریکہ اور مالدیپ کے مشترکہ فوجی مشقوں کے لئے ایک مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دینا ہے۔