اسلام آباد (جیوڈیسک) مالدیپ کے صدرعبداللہ یامین عبدالقیوم 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
نورخان ایئربیس پر مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین عبدالقیوم کا استقبال وزیراعظم نوازشریف نے کیا جب کہ اس دوران معزز مہمان کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی، مالدیپ کے صدر وزیر اعظم نواز شریف کی دعوت پر پاکستان آئے ہیں۔
صدرعبداللہ یامین عبدالقیوم پاکستانی ہم منصب اور وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گے جس میں خطے کی صورتحال،سارک ممالک کے مابین تعلاقات کے فروغ اورباہمی دلچسپی کے دیگرامور پرتبادلہ خیال بھی کیا جائے گا۔