مالدیپ کی سپریم کورٹ نے صدارتی انتخاب کالعدم قراردیدیا

Election

Election

مالدیپ کی سپریم کورٹ نے گزشتہ ماہ ہونے والے صدارتی انتخاب کے نتائج کالعدم قرار دیدیے، دوبارہ انتخاب 20 اکتوبر کو ہوگا۔ مالدیپ میں 7 ستمبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب میں سابق صدر محمد نشید نے برتری حاصل کی تھی۔

مخالف امیدوار نے انتخاب میں بے ضابطگیوں کا الزام لگا کر نتائج کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ سپریم کورٹ کے سات رکنی بینچ نے مقدمے کی سماعت کی جس کے بعد 4 ججوں نے دوبارہ انتخاب کے حق میں فیصلہ دیا۔