مالی (جیوڈیسک) مالدیپ کی سپریم کورٹ نے صدارتی انتخاب کے دوسرے مرحلے میں ہونے والی ووٹنگ پر عملدرآمد روک دیا ہے۔ ہفتے کو صدارتی انتخاب کے پہلے مرحلے کے اختتام پر سابق صدر محمد نشید کو واضح برتری حاصل ہو گئی تھی تاہم سپریم کورٹ نے آج ہونے والی دوسرے مرحلے کی ووٹنگ پر عملدرآمد روک دیا ہے۔
پولنگ روکنے کی استدعا امیدوار عبداللہ یامین نے کی تھی جس میں انہوں نے اپنی مہم کے لئے مزید وقت مانگا تھا جس پر سپریم کورٹ نے حکم جاری کیا۔اس سے پہلے سپریم کورٹ دو بار صدارتی انتخاب کو کالعدم قرار دے چکی ہے۔