مالے (جیوڈیسک) مالدیپ کے وزیر داخلہ عمر نصیر کے مطابق نائب صدر کو چین کے دورے سے واپس آنے کے بعد ائیر پورٹ سے گرفتار کیا گیا۔
انہیں جزیرہ دونیدو پر جیل میں پہنچا دیا گیا۔ نائب صدر پر ملک سے بغاوت کا الزام ہے۔ گزشتہ ماہ حج سے واپسی پر مالدیپ پہنچنے والے صدر عبداللہ یامین کی اسپیڈ بوٹ میں دھماکا اس وقت ہوا تھا جب وہ ہوائی اڈے سے دارالحکومت جا رہے تھے۔
اس واقعے میں صدر عبداللہ یامین محفوظ رہے تھے تاہم کی اہلیہ اور دو محافظ زخمی ہو گئے تھے۔